ابنا:انھوں نے کہا کہ تہران میں اگر برطانیہ کا سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر کھلنے کا فیصلہ ہوا ہے تو برطانیہ کے چاہیئے کہ تہران میں ہی ویزے جاری کرے۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک جانا قطعا منطقی نہیں ہوسکتا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان تہران میں برطانیہ کا سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح کھولے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت برطانیہ نے تیس نومبر سنہ دو ہزار گیارہ میں اپنی غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش، اور لندن میں ایران کا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دینے کا اعلان کیا تھا۔.......
/169